آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر 40 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کر دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دونوں ٹیموں کو ایشیا کپ میں اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا
آئی سی سی کے مطابق الاٹ شدہ ٹائم میں دونوں ٹیمیں دو دو اوورز پیچھے رہیں ۔
کھلاڑیوں کو ایک اوور کا میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد ہوا، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے غلطی کے ساتھ جرمانے کو تسلیم کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔