مردان میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم میں زخمی ہونیوالا ایک اور شخص پشاور میں دم توڑ گیا، کل سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 5ہوگئی۔
مردان کے علاقہ ہوتی میں گزشتہ روز دو سیاسی جماعتوں کے درمیان جھنڈا اتارے جانے پر مسلح تصادم ہوا تھا جس میں 4 افراد موقع پر ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے تھے ۔
زخمیوں میں سے دو افراد کو تشویشناک حالت میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں فخر عالم نامی ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے ۔
پولیس کے مطابق مسلح تصادم کے دو الگ الگ مقدمات درج کرکے دونوں سیاسی جماعتوں کےایک ایک نامزد ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔