• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ناظم الامور کی وزارت خارجہ میں طلبی، سید علی گیلانی کی تدفین کے حوالے سے احتجاج

بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔

اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور سے بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی پر شدید احتجاج کیا گیا۔ 

ترجمان کے مطابق سید علی گیلانی کی وصیت کے مطابق تدفین کے حق کو قبول کرنے سے انکار پر شدید احتجاج کیا گیا۔ بھارتی حکومت سید علی گیلانی کی وصیت کے مطابق "شہداء قبرستان" میں تدفین سے انکاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سید علی گیلانی کی پہلی برسی پر بھارت سے سخت احتجاج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کو کشمیر اور پاکستان سے غیر مشروط محبت کیلئے یاد رکھا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید