پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر ڈویژن کو صوبہ بننا چاہیے، جتنا بہتر صوبہ ہوگا لوگوں کے مسائل حل ہوں گے، زیادہ صوبے بنانے پر ڈیبیٹ ہونی چاہیے، جتنے زیادہ صوبے ہوں گے اتنے مسائل کم ہوں گے۔
سرگودھا میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قانون کی بالا دستی کے لیے وکلاء برداری کی ذمہ داری زیادہ ہے، میں قانون کی پاسداری کی جنگ لڑ رہا ہوں، یہاں کمزور کے لیے اور طاقت ور کے لیے اور قانون ہے، یہاں غریب کو جیل اور چور کو اہم عہدہ دے دیا جاتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کچھ بھی ہو جائے کبھی ان چور ڈاکوؤں کو تسلیم نہیں کروں گا، یہ نہیں ہو سکتا ملک لوٹنے والوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح تسلیم کرلوں۔
عمران خان نے کہا کہ کہتے ہیں سیلاب آگیا عمران خان خاموش ہو کر بیٹھ جاؤ، کہتے ہیں عمران خان نے آئی ایم ایف کی توہین کردی ہے۔