• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے فیروز خان نے بیٹی کی پہلی جھلک شیئر کردی

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان نے بیٹی کی پہلی جھلک شیئر کر دی ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے دو بلاک بسٹر ڈرامہ سیریلز ’خانی‘ اور ’مشتِ خاک‘ میں کام کرنے والے اداکار فیروز خان دو بچوں بیٹا اور بیٹی کے والد ہیں۔

گزشتہ روز اُن کی اہلیہ سیدہ علیزے سلطان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ننھی سی پری، بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

علیزے سلطان کا اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا تھا کہ ’یہ خوبصورت میرا سب سے چھوٹا بچہ ہے‘۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ یہ علیزے اور فیروز خان کی بیٹی فاطمہ کی تصویر ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں فیروز خان نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

فیروز خان نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہو نے بیٹی کا نام فاطمہ خان رکھا ہے۔

یاد رہے فیروز خان اور علیزے فیروز خان 2018ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

3 مئی 2019ء کو اس جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام محمد سلطان خان ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید