• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد پر نیشنل T20 کپ میں جرمانہ عائد

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

کراچی اور بلوچستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سندھ کی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پی سی بی لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

پی سی بی کے مطابق سرفراز احمد پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان کے خلاف میچ میں سرفراز احمد نے آؤٹ ہونے کے بعد نامناسب رویہ اپنایا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید