• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے دست راست طارق شفیع ایف آئی اے کے لاہور دفتر میں پیش

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے لاہور دفتر میں طارق شفیع پیش ہوگئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے  کی تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے دست راست طارق شفیع ایف آئی اے کے لاہور دفتر میں پیش ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق طارق شفیع نے ایف آئی اے حکام کے روبرو پی ٹی آئی کو بھیجے گئے پیسوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طارق شفیع نے صاف الفاظ میں کہا کہ میرا انصاف ٹرسٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی میں عارف نقوی کو جانتا ہوں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق طارق شفیع نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تفتیشی ٹیم کے اُن پر لگائے گئے تمام الزامات کو رد کردیا ہے۔

ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے طارق شفیع کو 20 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا ہے اور انہیں 1 ہفتے میں جوابات دینے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق طارق شفیع پر اُن کے اکاؤنٹس می پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ آنے کا الزام ہے، انہوں نے تفتیشی ٹیم سے سوالات کا جواب دینے کےلیے زیادہ وقت مانگا تھا۔

قومی خبریں سے مزید