• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے جونی بیرسٹو حادثے میں زخمی، ٹی 20 ورلڈ کپ سے آؤٹ

انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر جونی بیرسٹو حادثے کا شکار ہونے کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جونی بیرسٹو کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ای سی بی نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے اعلان کے 6 گھنٹے بعد انگلش بیٹر اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ای سی بی کے مطابق جونی بیرسٹو گالف کھیلتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے ہیں، بیٹر کے جسم کے نچلے حصے میں چوٹ آئی ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں جونی بیرسٹو کے متبادل پلیئر کا اعلان بعد میں کرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید