• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال کی ترقی کیلئے کردار ادا کرونگا، عقیل نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سینٹرل  فٹ بال ایسو سی ایشن کے نائب صدر عقیل تعظیم نقوی نے کہا ہے کہ کراچی میں فٹ بال کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ہونے والے اجلاس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی میں نے اس میں شرکت کی۔ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے عقیل تعظیم نقوی کا کہنا تھاکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تمام کلب متحد ہوجائیں اور تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ میری اولین ترجیح ہوگی کہ اپنے تمام ساتھیوں کو ایک جگہ جمع کیا جائے۔
تازہ ترین