• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوادچوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، مولانا فضل الرحمٰن کے انتقال کی خبر شیئر کردی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ ا نصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال ہوگیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ گزشتہ رات ہیک ہو گیا تھا جس کی آج صبح خود سیاسی رہنما کی جانب سے  تصدیق کی گئی ہے۔

فواد چوہدری نے کچھ گھنٹے قبل کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ’میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے‘۔

اس سے قبل فواد چوہدری کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا گیا تھا کہ اکاؤنٹ کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے دوران فواد چوہدری کے اکاؤنٹ سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تاحال وائرل ہیں۔

ہیکرز نے  نا صرف فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹس کیں بلکہ اُن کی  پروفائل پکچر بھی تبدیل کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کی تصویر لگا دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید