سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے پیٹرول اور بجلی مزید مہنگی ہونے جا رہی ہے، آئی ایم ایف کو معلوم ہے کمزور اکثریت ہے، وہ وقت دور نہیں جب کارخانیں اور دکانیں بند ہونگی، لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کر رہے ہیں،کیش کی نہیں، ڈالر 3 روپے اور بڑھ گیا ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ اور توہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا۔
ان کامزید کہنا تھا کہ وزیروں کا جمعہ بازار لگا ہے،کئی وزرا کو محکمے نہیں ملے ہیں۔