منچھر جھیل کے بچاؤ بند پر پانی کا دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، جھیل کا پانی دانستر ریگولیٹر کے دروازوں کے اوپر سے گزرنے لگا۔
تیز ہواؤں کے باعث جھیل میں لہریں اٹھ رہی ہیں، منچھر جھیل میں 23 فٹ تک پانی آچکا ہے، پتھروں اور ریت کی بوریوں سے بند کو مضبوط کیا جارہا ہے۔
قریبی آبادیوں کے رہائشیوں میں خوف پھیل گیا، شہریوں نے آبادی کو بچانے کے لیے جھیل پر کٹ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر فرید الدین کا کہنا ہے کہ اس وقت منچھر جھیل پر خطرے کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، علاقہ مکین جھیل کے قریبی علاقے کو خالی کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ آر ڈی 54 سے آر ڈی 58 تک منچھر جھیل کے بند پر دباؤ ہے، عوام غیر ضروری طور پر منچھر جھیل کے بند پر نہ جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ منچھر جھیل کیلئے اگلے 24 سے 48 گھنٹے اہم ہیں، منچھر جھیل کو کٹ نہں لگائیں گے، آخری وقت تک کوشش کریں گے۔