• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب زدگان کی امداد، وزیر اعظم کا چینی صدر سے اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کے لیے امداد بھیجنے پر چین کے صدر سے اظہار تشکر کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 100 ملین سے امداد بڑھاکر 400 ملین یو آن کرنے پر چینی صدر کے شکر گزار ہیں، چین کی امداد پاک چین منفرد تعلقات کی عکاس ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے سیلاب سے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے متاثرین سے اظہار یکجہتی پر سری لنکا کے صدر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ امدادی کارروائیوں کو مؤثر بنانے کیلیے ریلیف فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیرون ملک مقیم لوگ ریلیف فنڈ میں عطیہ دے سکتے ہیں، امید ہے سیلاب متاثرین کے لیے اقوام متحدہ کی فلیش اپیل معاون ثابت ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید