پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف یا ان کے کسی نمائندے سے پسِ پردہ رابطہ یا ملاقات نہیں ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی سیاسی صورتِ حال کے حوالے سے عمران خان کا مؤقف غیر مبہم اور دو ٹوک ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان حقیقی آزادی کی بے مثال تحریک کی قیادت کر رہے ہیں، ملکی مستقبل کے معاملات یا فیصلوں کا حق کسی گروہ یا اشرافیہ کے پاس نہیں عوام کے ہاتھ میں ہے۔
فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بغیر کسی خفیہ و اعلانیہ مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔