لیاری کی سنگھار برادری کی سیلاب متاثرین کے لیے سامان لے جانے والی گاڑی کو پیش آئے حادثے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سے کوئی بڑا کام نہیں، جاں بحق رضا کار شہید ہیں، سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
انہوں نے جاں بحق رضا کاروں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔