پنجاب کے شہر راولپنڈی میں شہری نے انسداد ڈینگی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ٹیم کے اہلکار کو زخمی کردیا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیابان سرسید میں شہری نے انسداد ڈینگی کی ٹیم پر اس وقت تشدد کیا، جب عملے کے افراد معمول کا معائنہ کر رہے تھے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک گھر سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر گھر کا مالک غصے میں آگیا، شہری نے انسداد ڈینگی ٹیم پر تشدد کیا اور برآمد لاروا بھی ضائع کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ انسداد ڈینگی ٹیم کے زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔