مانچسٹر(علامہ عظیم جی/جنگ نیوز)امریکہ کے معروف مسلمان باکسنگ چیمپئن محمد علی کے انتقال پر برطانیہ بھر سے کمیونٹی رہنمائوں رنج وافسوس کا اظہار کیا اور ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔برطانیہ کے اولمپک چمپئن عامر خان، مسٹر شاہ ابوبکر بخش پیس کمیٹی یوکے وائس چیئرمین چوہدری شہباز سرور نے محمد علی کی وفات کوبڑا نقصان اور عالمی سطح پر ایک عظیم انسان کی موت قرار دیاہے ۔ممبر یورپی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا ہے کہ محمد علی کی وفات عالمی سوگ کا باعث بنی ہےوہ عظیم باکسر انسان دوست اور عالم اسلام اورغیرمسلموں کے درمیان ایک پل تھے۔انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن کے چیئرمین علامہ قاری جاوید اختر چشتی ،استادمحمد صفدر،چوہدری اعجاز ملہی نے مشترکہ بیان مین محمد علی کو دنیا کا عظیم انسان اور ان کی موت کو عالمی سانحہ قراردیاہے۔ ہارون کھٹانہ نے کہاہے کہ محمد علی تمام انسانیت کا اثاثہ تھے ان کی وفات سے دنیا ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گئی۔علامہ شاہجہان مدنی نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔چوہدری ساجد علی،چوہدری محمد خالق دتیوال،کونسلر آفتاب ،کونسلر نعیم الحسن، کونسلر شوکت علی، کونسلر یاسمین ڈار ،ماجد ڈار ،سالیسٹر زاہد ڈار سالیسٹر شعیب تاج کیانی،سالیسٹر طاہر انصاری،پہلوان افتخار گوگا،زین ہاشمی،امجد حسین مغل،سید اظہر شاہم،عبد الباسط، رضوان کاظمی کے علاوہ دیگر افراد نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔علاوہ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مرزا فیصل محمود نے بھی محمد علی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم امہ ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگئی ۔