• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے صدر شی جن پنگ 14 ستمبر کو قازقستان کا دورہ کریں گے

قازق وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ 14 ستمبر کو قازقستان کا دورہ کریں گے۔

کورونا وائرس کے بعد چینی صدر کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، شی جن پنگ قازقستان کے صدر قسیم جومارٹ سے ملاقات کے دوران کئی مشترکہ معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

2020ء میں کورونا وائرس کے بعد صدر شی جن پنگ نے کسی ملک کا دورہ نہیں کیا بلکہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے اپنے ایئرپورٹس بھی بند رکھے۔

واضح رہے کہ قازقستان کے چین کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، وسط ایشیائی ریاست چین کو معدنیات، دھاتیں اور تیل اور گیس فراہم کرتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید