• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پاکستان کی دفاعی فصیل میں دراڑ ڈال رہا ہے، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ معیشت اور دفاع ریاست کی بقاء کی ضمانت ہوا کرتے ہیں، عمران خان پاکستان کی دفاعی فصیل میں دراڑ ڈال رہا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان توڑنے کے اس کے ایجنڈے کو ہم 12 سال سے سامنے لا رہے ہیں۔

 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان حکومت میں تھا تو پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر دیا، اب حکومت سے باہر آکر پاکستان کے دفاعی فصیل میں دراڑ ڈال رہا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ بنے گی اس طرح تصویرِ جاناں ہم نہ کہتےتھے۔

قومی خبریں سے مزید