• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: عمران خان کی استقبالیہ تقریب میں کارکنان لڑ پڑے


سندھ کے شہر سکھر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی استقبالیہ تقریب میں کارکنان لڑ پڑے۔

 مبینہ طور پر خواتین ورکرز سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کرنے پر کارکنان کی تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔

 لڑائی کے دوران جس کے ہاتھ جو لگا وہ اس نے دوسرے کو دے مارا۔ کچھ کارکنان بیچ بچاؤ بھی کرواتے رہے۔

 یاد رہے کہ عمران خان آج ایک روزہ دورے پر سکھر پہنچے تھے، جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے قوم کو تیار کرنا ہے میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں زرداری کو شکست دینی ہے۔

عمران خان کا  کہنا  تھاکہ زرداری سندھ کا پیسہ چوری کرکے باہر بھیجتا ہے۔

سیلاب سے مزید 24 افراد جاں بحق

ملک بھر میں سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔

یہ بات نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے جاری کی گئی رپورٹ میں کہی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 19 اموات صوبۂ سندھ میں ہوئی ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ مزید 24 اموات کے بعد سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 314 ہو گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 115 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مزید بتایا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 12 ہزار 703 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ مجموعی طور پر 246 پلوں کو اب تک نقصان ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید