• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: سیلاب کے باعث اموات 191 تک جا پہنچیں

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں سیلاب کے باعث اموات کی تعداد 191 تک جا پہنچی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے 15 جون سے 5 ستمبر تک پنجاب میں سیلاب کے باعث پیش آنے والے حادثات و نقصانات کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سیلاب نے اب تک 6 لاکھ 67 ہزار 603 افراد کو متاثر کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی رپورٹ کے مطابق راجن پور کی 2 لاکھ 46 ہزار 933 افراد پر مشتمل آبادی ، ڈی جی خان کی 2 لاکھ 12 ہزار 838 نفوس پر مشتمل آبادی اور لیہ کی 1 لاکھ 75 ہزار افراد کی آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق صوبے میں عمارتیں، دیواریں اور چھت گرنے کے 148 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں ڈوبنے کے 31 اور کرنٹ لگنے کے 7 واقعات پیش آئے ہیں۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 3 ہزار 857 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے پنجاب بھر کے مختلف اضلاع کی 7 لاکھ 44 ہزار 998 ایکڑ اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔

قومی خبریں سے مزید