• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی او گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) قانون کی عملداری کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا ۔ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے وقت پولیس کے مسلح دستے شہر بھر میں گشت کریں گے۔ سٹریٹ کرائم سمیت کار اور موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے حوالے سے حفاظتی انتظامات مکمل ۔ مذہبی جذبات مجروح کرنے ، فرقہ وارانہ گفتگو اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال پر مکمل پابندی ہو گی ۔ان خیالا ت کا اظہار سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے آفس میں ضلعی امن کمیٹی کے عہدے داران اور ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین