گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گرمی کی شدت اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں مقیم بچے ، خواتین اور بزرگ ہسپتالوں میں پڑے ہوئے بیمار مریضوں کے علاوہ محنت مزدوری کرنے والے لوگوں کا جینا دوبھر ہو گیا غریب لوگوں نے کہا کہ رمضان کی آمد کی وجہ سے توقع تھی کہ شدید گرمی میں گھریلو صارفین کو بجلی سے محروم نہیں رکھا جائے گا مگر حکومت نے شدید گرمی اور رمضان المبارک میں بھی شہر میں چھ اور دیہاتوں میں آٹھ گھنٹے بجلی بند کرنے کا اعلان کر کے عوام کے ساتھ سخت زیادتی کی ہے۔