• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد قیصر کو FIA نے 26 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دے دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 26 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دے دیا۔

اسد قیصر سے تفصیلی شناخت، پیشہ، سیاست شروع کرنے کی تاریخ سمیت تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے نے اسد قیصر سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں کب شمولیت اختیار کی اور اس سے پہلے کیا کرتے تھے؟

ایف آئی اے کی جانب سے سوال کیا گیا کہ جب سیاست میں آئے تو اس وقت ذریعہ معاش کیا تھا اور اب کیا ہے؟ نجی بینک کے اکاؤئنٹس کو پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مسترد کیا۔

اسد قیصر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اسے اپنا اکاؤنٹ تسلیم کرتے ہیں؟ اکاؤنٹس کھولنے کا مقصد کیا تھا؟ کیا ان اکاؤنٹس میں باہر ممالک سے فنڈز آئے ہیں؟

ایف آئی اے کی جانب سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ نے ان اکاؤنٹس کو الیکشن کمیشن میں ظاہر کیا تھا؟ اکاؤنٹس کون چلاتا تھا اور چیک پر کون دستخط کرتا تھا؟

اس کے علاوہ ایف آئی اے نے اسد قیصر سے ٹیکس گوشوارں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس میںسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے) کے دفتر میں پیش ہوئے تھے۔

ایف آئی اے نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آج طلب کیا تھا، ایف آئی اے نے ان کو طلب کرنے کے لیے پانچواں نوٹس جاری کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید