کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلیمر کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات ہوئی۔
جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر 21 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے
زائرین کا قافلہ نصف شب کو انچولی سے بلوچستان کے راستے ایران کے لیے روانہ ہوا تھا تاہم گورنر سندھ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفون پر بات کی
انہوں نے کہا کہ کوئی صوبہ دوسری ریاست سے بات نہیں کرتا یہ وفاق کا کام ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس سیکیورٹی خدشات کی بنا پر معطل کر دی گئی۔
سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم عمران نے گینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کی تھی۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مشتعل شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا، دھماکے میں میجر سمیت 3 فوجی جوان شہید ہو گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دفتری اوقاتِ کار اور وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا۔
اسپتال کے سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ بڑھ گیا۔
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں متاثرینِ سیلاب کی بحالی اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرہ وادیوں میں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں، متاثرین کا مطالبہ ہے کہ ریلیف آپریشن سست روی کا شکار ہے، اسے تیز کیا جائے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق برطانوی سفیر پی آئی اے کی مداح نکلیں، انہوں نے پی آئی اے کے یونیفارم کی پی کیپ پہن کر لی گئی تصاویر اور ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کو اپنی چھت، اپنا گھر مبارک ہو، اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ میرے دل کے زیادہ قریب ہے۔