• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں 86 سکولوں کے دوبارہ سروے کیلئے 11 رکنی کمیٹی تشکیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں 86 سکولوں کے دوبارہ سروے کیلئے 11 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اس سلسلے میں ای ڈی او تعلیم نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی قائد سید سجاد اکبر کاظمی کی قیادت میں 14اور 15 مئی کو لاہور میں  دھرنے کے نتیجے میں پنجاب ٹیچرز یونین اور حکومت پنجاب کے مابین کامیاب مذاکرات کےبعد پیف فیز 2 کے تحت  ضلع ملتان میں پیف سکولز مالکا ن کو 86 سکولوں کی حوالگی کے پروگرام پر عملدرآمد روک دیا گیا ۔ ای ڈی او  ایجوکیشن ملتان نے محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی ہدایت پر کے تحت تیار کی گئی جس کی روشنی میں پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر چوہدری طاہر وڑائچ سمیت 11 رکنی کمیٹی تشکیل دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے کمیٹی کے سربراہ  ڈی ای او ایلیمنٹری راؤ جاوید رفیق جبکہ سیکریٹری ڈی ای او زنانہ مسز نگہت غزالہ ہونگی جبکہ ممبران میں محمد اسماعیل انصاری انچارج ڈپٹی ڈی ای او تحصیل ملتان ، حافظ محمد قاسم ، جمیل احمد قریشی ، نیک محمد ، مسز رخشندہ قمر، مسز حاجرہ شاہین، مسز سعدیہ نہال ، چوہدری محمد حسین وڑائچ پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ سروے سے پنجاب  بھر میں سینکڑوں سکول نجکاری سے محفوط رہیں گے۔ 
تازہ ترین