• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کے وزیر کا سیلاب متاثرین کے لئے2.3؍ ارب روپے امداد کا اعلان، وزیراعظم کا خیرمقدم

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نےمتحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کی طرف سے مالی امداد کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے عوام سے ان کی بے لوث محبت اور انسانیت کے لئے درد مندی کاثبوت ہے، پاکستان کی حکومت اور عوام اس ایثار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔قبل ازیں متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے وزیربرائے ثقافت، نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے10 ملین ڈالر(2.3؍ ارب روپے) مالی امداد کااعلان کیاہے ۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے انفرادی سطح پر دیاجانے والا شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کی طرف سے دیاجانے والا یہ اب تک کا سب سے بڑا عطیہ ہے ۔