پشاور(جنگ نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جماعت اسلامینے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانےکی مخالفت کردی۔مرکزی ترجمان اے این پی انجینئر احسان اللہ خان نے جیونیوز سےگفتگو میں کہا کہ اے این پی خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مخالفت کرتی ہے،گورنر راج لگانا مسئلے کا حل نہیں،یہ لگ بھی جائے تو تین ماہ بعد ختم ہوجائےگا۔ پی ٹی آئی کی اسمبلی میں اکثریت ہے،گورنر راج اثر انداز نہیں ہوگا۔ترجمان اے این پی کے مطابق وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی میں معنی خیز مذاکرات کی ضرورت ہے۔ اگر قانونی طریقے سے بانی پی ٹی آئی رہا بھی ہوجائیں تو کیا ہوجائےگا؟ ملک میں سیاسی عدم استحکام خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔