• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملت ایکوپمنٹ کے ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ میں انضمام کی منظوری

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان(سی سی پی ) نے ملت ایکوپمنٹ لمیٹڈ کے ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ میں انضمام کی منظوری دے دی، یہ انضمام لاہور ہائیکورٹ سے منظورشُدہ سکیم آف ارینجنٹ کے تحت کیا گیا، عدالتی فیصلے کے تحت ملت ایکوپمنٹ لمیٹڈ ، ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ میں ضم ہونے کے بعد تحلیل ہو جائے گی ، ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ زرعی ٹریکٹرز (میسی فرگوسن300) ،فورک لفٹ ٹرک، ڈیزل انجن، ڈیزل جنریٹر سیٹ اور اس سے منسلک زرعی اور صنعتی آلات کی وسیع رینج کی تیاری اور مارکیٹنگ میں مہارت رکھتی ہےجبکہ ملت ایکوپمنٹ لمیٹڈ خصوصی طور پر ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے لئے گیئرز، شافٹ، ہائیڈرولک پمپس، اور انجن بیلنسرز کی تیاری کا کام کرتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید