• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی جامعات کی خود مختاری ختم کرنے خلاف تحریک شروع کریں گے، فپواسا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسو سی ایشن(فپواسا) نے جامعات کی خود مختاری ختم کرنے اور کنٹریکٹ بنیادوں پر تقرریوں کے خلاف بھر پور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور دو دسمبر سے یوم سیاہ سے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا جائے گا اور نئے تعلیمی سال سے سندھ بھر کی جامعات میں تدریسی عمل معطل کرکے جامعات کو بند کردیا جائے گاجائے گا ان خیالات کا اظہار پروفیسر عبدالرحمان ناگ راج، پروفیسر اختیار بنبھرو اور پروفیسر محسن علی نے جمعرات کو جامعہ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سے صوبائی خود مختاری بحال ہوئی مگر اب سندھ حکومت واپس مرکزیت کی طرف جارہی ہے، انھوں نے کہا کہ سنڈیکیٹ اور سینٹ کے فیصلے کی منظوری وزیر اعلیٰ سے لی جارہی۔

ملک بھر سے سے مزید