اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جمعہ کو دسویں سائنس اور خصوصی امیدواروں کے امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن اسلامی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کے عبدالرحمان نے 97.54 فیصد پرحاصل کی، رابعہ البدر اسکول گلشن کیمپس نے 97.18 فیصد نمبر حاصل کرکےدوسری پوزیشن حاصل کی۔
دو امیدواروں سینٹ جوزف اسکول کی علیزہ صمدانی اور فیڈرل سیکنڈری اسکول فیڈرل بی ایریا کی رمین زبیدہ نے 97 فیصد نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
دسویں سائنس میں 150944امیدواروں نے شرکت کی جبکہ کامیابی کا تناسب 80.48 فیصد رہا۔
اے ون گریڈ میں 52127 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ اے گریڈ میں 34639 امیدواروں نے، بی گریڈ میں 22548, سی گریڈ میں 10155 امیدواروں نے، ڈی گریڈ میں 1851, اور ای گریڈ میں 11 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔