• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ سمانتھا پاور نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی عہدیدار نے پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ سمانتھا پاور نے سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے سیلاب میں ریسکیو ریلیف آپریشن پر پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حمایت پر سمانتھا پاور کا شکریہ ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید