آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ امریکی وزیر دفاع نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔