راولپنڈی (نمائندہ جنگ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہر ہفتے کسی نہ کسی کیس میں عدالت آنا پڑتا ہے، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا ،پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ جائے گی، اگر اصل سیاست اہل کو نااہل اور نااہل کو اہل کرنا مطلوب ہے تو پھر قوم ووٹ ڈالنے نہیں جائے گی، جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ طاقت کے ذریعے آواز کو دبایا جا سکتا ہے تو اب ایسا نہیں ہونے والا، بے سہارا اور بے بس قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے قوم جن چہروں کو نہیں دیکھنا چاہتی انہیں ٹی وی پر دکھایا جا رہا ہے۔