• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین دوطرفہ سٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ

لاہور(جنرل رپورٹر) عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نونگ رونگ نے سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے کئی اہم شعبوں اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پرپاک چین دوطرفہ سٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ۔،ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل کنسٹرکٹ کے مطابق فضائی، خلائی اور سائبر اسپیس کے شعبوں میں عصرحاضرکی جنگی آپریشنل صلاحیتوں کے حصول کیلئے پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی مہم کے وسیع منصوبوں کا ذکر کیااور اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان بے مثال سٹریٹیجک شراکت داری قائم ہے انہوں نے پاک فضائیہ اور پیپلزلیبریشن آرمی ائیر فورس کے مابین دوطرفہ عسکری اور تربیتی شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیاسربراہ پاک فضائیہ کا مزید کہنا تھا کہ، پاکستان چین کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات اور آزمائش کی ہر گھڑی میں غیر متزلزل اور بے مثال دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور پر ہم آہنگی پر مبنی ہے چینی سفیرنے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت ، خود انحصاری کے میدان میں کی گئی غیر معمولی پیش رفت کی تعریف کی علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہادونوں شخصیات نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور عسکری صنعت سمیت مختلف شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے پر زور دیا چینی سفیر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر افسوس کا اظہاربھی کیا۔
ملک بھر سے سے مزید