• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی آئی پی پیز کو بقایاجات کی جلد ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (خبرایجنسی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا پرچم بردار اور اہمیت کا حامل منصوبہ ہے،موجودہ حکومت چینی سرمایہ کاروں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، چینی آئی پی پیز کو بقایاجات کی ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں، وہ جمعہ کو یہاں چینی آئی پی پیز کو ادائیگیوں کے معاملے پر ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد جہانزیب خان، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ، ظفرالدین محمود، سیکرٹری پاور، چینی آئی پی پیز کے سی ای اوز اور وزارت خزانہ اور پاور ڈویڑنز کے سینیئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ملاقات میں پاکستان میں چینی آئی پی پیز کو بقایاجات کی دائیگیوں کے معاملے اور ان کو درپیش دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید