• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو آج JIT میں پیشی کیلئے ایک اور نوٹس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد پولیس نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے ایک اور نوٹس بھجوا دیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کو بھجوائے گئے نوٹس کے متن میں تحریر ہے کہ عمران خان آج شام 5 بجے تھانہ مارگلہ میں جے آئی ٹی میں پیش ہوں۔

نوٹس کے متن کے مطابق گزشتہ روز بھی آپ کو نوٹس بھجوایا گیا تھا لیکن آپ پیش نہ ہوئے۔

اسلام آباد پولیس کے عمران خان کو بھجوائے گئے نوٹس میں تحریر ہے کہ آپ 12 ستمبر تک ضمانت پر ہیں، لہذا آج پیش ہو کر تفتیشی ٹیم کو سوالات کے جوابات دیں۔

پولیس نوٹس کی عمران خان کے چیف سیکیورٹی افسر ایس پی راجہ طاہر کے ذریعے تعمیل کرائی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید