• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبح شام چاول کھانے سے سیلاب زدگان بیمار پڑنے لگے

سندھ میں خراب پانی، شدید گرمی اور صبح شام چاول کھانے سے سیلاب زدگان بیمار پڑنے لگے ہیں۔

لال باغ سیہون میں سیلاب زدگان کی بستی کے باسیوں کا کہنا ہے کہ وہ دیہاتی لوگ ہیں، ساری زندگی بنیادی خوراک روٹی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب امدادی ادارے صبح شام مرچی والے چاول دے رہے ہیں جس سے سینے میں جلن ہوتی ہے اور پیٹ خراب ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بدہضمی، ڈائریا اور گیس کے مریض آرہے ہیں۔ امدادی اداروں کو چاہیے کہ انہیں روٹی نہیں تو آٹا فراہم کیا جائے تاکہ وہ روٹی بنا کر کھا سکیں۔

قومی خبریں سے مزید