• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سری لنکا سے ایشیا کپ کا فائنل ہارنے کے بعد دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ اور بھارتی صحافی میں گرما گرمی ہو گئی۔

رمیز راجہ بھارتی صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے اور کہا کہ آپ لوگ پاکستان کی شکست پر تو بہت خوش ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے پوزیشن کمزور ہوئی، بیٹنگ کا ردھم نہیں بنا۔

رمیز راجا کا کہنا ہے کہ جیت ہار ہوتی ہے، ہمارے بیٹرز کو چاہیے کہ اسپنرز کو اچھے طریقے سے کھیلیں، ناک آؤٹ میچ کا کوئی پریشر نہیں تھا یہ ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ایشین چیمپئن بن گیا۔

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی 147 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی،محمد رضوان اور افتخار احمد کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید