پیرس( مانیٹرنگ نیوز، نمائندہ جنگ) چارلی ہیبڈو حملہ کیس میں فرانسیسی عدالت میں2ملزمان کی اپیل کی سماعت شروع ہوگئی۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق پیرس کی ایک عدالت میں پیر کو دو افرادکی اپیل کی سماعت شروع ہوئی جن پر مسلح افراد کی مدد کرنے کا شبہ ہے ، ان مسلح افراد نے جنوری 2015میں چارلی ہیبڈو کےدفتر اور ایک یہودی سپر مارکیٹ پر حملہ کیا تھاجو کہ حالیہ برسوں میں فرانس کو ہلا کر رکھ دینے والے دہشت گرد حملوں کی پہلی لہر ہے۔