• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو کسی خلائی مخلوق کی ضرورت نہیں: اسد عمر

اسد عمر —فائل فوٹو
اسد عمر —فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کسی خلائی مخلوق کی ضرورت نہیں۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست پر پیسے کا قبضہ ہے، حکومت لوگوں کو ہراساں کر رہی ہے تاکہ تحریکِ انصاف کے ساتھ کوئی کام نہ کرے۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہے، چھوٹے طاقت ور طبقے نے نظام پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ رات سینیٹر سیف اللّٰہ نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا، وہاں سے ایف آئی اے اہلکار لیپ ٹاپ اور موبائل ساتھ لے گئے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے اقدامات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان اداروں کا احترام کرنے والے انسان ہیں،انہوں نے عدالتوں پر حملہ نہیں کیا، کسی بینچ میں بغاوت نہیں کرائی۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا ہے کہ 17 جولائی کو کسی کو شک نہیں رہا کہ اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی کو بی ایم ڈبیلو نہیں بھجوائی۔

قومی خبریں سے مزید