• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: پاکستان اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم اس حوالے سے 15 ستمبر بروز جمعرات قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز، نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید