• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ازبک صدر سے ملاقات، باہمی تعلقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف کی سمرقند میں شنگھائی سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے ریلوے، کمیونیکیشن اور بندرگاہوں کے ذریعے علاقائی روابط بڑھانے پر بھی گفتگو کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دفاع، سیکیورٹی تعاون، تعلیم و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آزادانہ ویزا نظام سے تاجر برادری، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ 

انہوں نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا، ملاقات کے موقع پر دونوں رہنماؤں نے بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق کیا۔ 

وزیراعظم نے صدر شوکت مرزیوف کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جواباً ازبک صدر شوکت مرزیوف نے بھی وزیراعظم کو جلد دورہ ازبکستان کی دعوت دی۔

قومی خبریں سے مزید