نواب شاہ (بیورورپورٹ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب حکومت کے تعاون سے نواب شاہ اوردادوکیلئے 5‘5کروڑروپے کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امداد کی وصولی اور تقسیم کے لیے شفاف نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے ‘ حالیہ طوفانی بارشوں سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے‘ لاکھوں افراد بے گھر ہوئے‘ فصلوں اور معیشت کو بھی نقصان پہنچا ہے ‘ عالمی برادری کو پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے نقصانات کے ازالہ کے لئے بھرپور حصہ ڈالنا چاہیے۔