لاہور(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف حکم امتناعی سے متعلق درخواست پر 26 ستمبر کو فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کر لئے،عدالت میں سات فریقین کی جانب سے جائیداد کی نیلامی کو روکنے کے لیے درخواستیں دائر کی گئی تھیں،جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب آرڈیننس 2022 کے تحت کیس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں رہا،پلاٹ الاٹمنٹ کیس کے دیگر ملزمان بری ہو چکے ہیں،نواز شریف ملک واپس آ گئے تو نیلامی کا عمل چیلنج ہو جائے گا۔