روس کی تائیوان کے معاملے پر چینی موقف کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے تائیوان نے چین روس تعلقات کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے روس کی تائیوان کے معاملے پر چینی موقف کی حمایت کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ روس چین تعلقات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، بین الاقوامی برادری کو آمریت کی توسیع کے خلاف مزاحمت کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ چین اور روسی صدور کی گزشتہ روز شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران سائیڈ لائن ملاقات ہوئی تھی جس میں روسی صدر نے ون چائنا پالیسی کی حمایت کی تھی۔