• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں 23 سال کی لڑکی کا پراسرار قتل ہوا ہے، مسخ شدہ لاش ملنے پر لواحقین سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین نے سڑک پر میت رکھ کر دھرنا دے دیا۔

احتجاج کے باعث کوہاٹ روڈ پر ٹریفک بلاک ہوگیا، مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔

بڈھ بیر کی رہائشی لڑکی دو روز پہلے گھر سے مدرسے کے لیے نکلی تھی، رات تک واپس نہیں لوٹی، جس پر اہل خانہ نے تلاش شروع کی، ڈھونڈتے ڈھونڈتے آج گھر والوں کو لاش ملی۔

پولیس کو شبہ ہے کہ لڑکی کو پھندا لگا کر قتل کیا گیا، چہرہ بھی جلا ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید