• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو 3 دن سے پیٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے دے رہا: شیخ رشید

شیخ رشید —فائل فوٹو
شیخ رشید —فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کو 3 دن سے پیٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے دے رہا۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے 150 کرپشن کے کیسز کو سپریم کورٹ ان شاء اللّٰہ بحال کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور 1 کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا، 70 وزراء کی تعداد آئین کے منافی ہے، اس کے خلاف ہائی کورٹ جاؤں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے، اقتصادی بحران انتہائی سنگین ہو گیا ہے، مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا ہے، مفاہمت یا مزاحمت کا فیصلہ ہونے والا ہے۔

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ وزراء اپنے حلقوں میں بھی نہیں جا سکتے، 21 وزراء بے محکمہ ہیں، بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں، دفتر نہیں جاتے۔

قومی خبریں سے مزید