• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی گرجا گھر ’ویسٹ منسٹر ایبے‘ ملکہ کیلئے اہم کیوں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے انہیں ویسٹ منسٹر ہال سے قریبی واقع ویسٹ منسٹر ایبے گرجا گھر میں منتقل کیا جائے گا۔

اس گرجا گھر کی ملکہ کی زندگی میں ایک خاص اہمیت ہے۔ 1937 میں ان کے والد بادشاہ جارج ششم کی اور پھر 1953 میں ان کی تاج پوشی کی عالیشان تقریب اسی گرجا گھر میں منعقد کی گئی تھی۔

1947 میں ملکہ الزبتھ دوم کی شہزادے فلپ سے محبت کی شادی کی تقریب اسی جگہ ہوئی تھی جسے دنیا بھر سے لاکھوں افراد نے ٹی وی پر دیکھا تھا۔

بعدازاں 2011 میں ان کے پوتے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی شادی بھی اسی گرجا گھر میں منعقد ہوئی۔

1997 میں جب شہزادی ڈیانا کی کار حادثے میں موت ہوئی تو ان کے جنازے کی شاہی تقریب ویسٹ منسٹر ایبے میں ہی ادا کی گئی تھی، جس میں لاکھوں افراد نے ہال اور اس سے منسلک روڈ پر قطار کی صورت میں شرکت کی تھی۔

پھر 2002 میں ملکہ الزبتھ دوم کی والدہ کے جنازے کی تقریب بھی اسی گرجا گھر میں منعقد کی گئی تھی۔ پھر گزشتہ سال شہزادے فلپ کا انتقال ہوا تو کورونا وباء کے باعث اس وقت تقریب منعقد نہ ہوسکی۔

بعدازاں رواں سال مارچ میں شہزادے فلپ کی یاد میں ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکہ نے شرکت کی۔ اب ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات بھی اسی گرجا گھر میں ادا کی جائیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید