• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: شہریوں کو قرنطینہ سینٹر لے جانے والی بس الٹ گئی، 27 افراد ہلاک

چین کے صوبے گوئیجو کے دارالحکومت گویانگ میں شہریوں کو قرنطینہ سینٹر لے جانے والی بس الٹ گئی، حادثے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق حادثے کی شکار بس میں 47 افراد سوار تھے جو الٹ کر کھائی میں جا گری۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ قرنطینہ بس نے آدھی رات کے بعد ہوادار پہاڑی راستے کا انتخاب کیوں کیا؟ چین میں رات دو سے صبح پانچ بجے تک طویل مسافت والی کوچز چلانے پر پابندی ہے۔

حادثے میں بچ جانے والے افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

گویانگ میں رواں ماہ کے آغاز میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، حکام نے 20 بسیں اور 40 ڈرائیورز کو کورونا سے متاثرہ افراد کو قرنطینہ منتقل کرنے کے لیے مامور کیا تھا۔

ہفتے کے دن تک 7 ہزار افراد کو منتقل کر دیا گیا جبکہ 3 ہزار افراد اب بھی قرنطینہ سینٹر منتقل ہونے کے منتظر ہیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید